top of page

دین کا ایک طالبعلم اور خوف آخرت
ہندوستان میں ایک شہرمیں ایک نوجوان لڑکی اپنے عزیزوں کے گھر سے رات کے وقت اپنے گھر جا رہی تھی کہ اچانک شہر میں ہندو مسلم فساد شروع ہو گیا جس محلے سے وہ گزر رہی تھی اسمیں ہندوؤں کی اکثریت تھی۔ لڑکی پریشان ہو گئی کہ اب کیا کرنا ہے۔ ہندوؤ ں نے دیکھ لیا تو میری عزت کا خطرہ بھی ہے۔ سامنے وہ ایک مسجد میں گھس گئی۔ مسجد کا مؤذ ن ایک طالبعلم تھا۔وہ مسجد میں رہتا تھا۔ جب اسنے دیکھا کہ ایک نوجوان خاتون اندر آگئی تو اس نے خداتعالی کا واسطہ دیا کہ تم یہاں سے چلی جاؤ۔ میری عزت خراب نہ کرو۔ لوگوں کو پتہ چلا کہ رات کے وقت مسجد میں کوئی لڑکی آئی تھی۔ میری بدنامی کا مسئلہ ہے۔ لڑکی نے کہا۔ حافظ صاحب آپ خود سوچ لیں کہ باہر جاکر ہندؤ کیا میری عزت خراب نہیں کریں 
گے ؟ یہ اﷲ پاک کا گھر ہے۔ میں رات یہیں گزار لیتی ہوں۔
طالبعلم نے کہا کہ مسجد کے اندر ایک کونہ میں بیٹھ جاؤ اور 
خود طالبعلم دوسرے کونے میں بیٹھ کر کتاب پڑھنے لگا۔ سامنے موم بتی جل رہی تھی۔طالبعلم بار بار انگلی موم بتی کے اوپر رکھتا تھا اور انگلی کو جلاتا تھا۔ ساری انگلیاں جلاڈالیں۔ لڑکی دیکھ رہی تھی جب صبح قریب ہونے لگی اور فساد تقریبا ختم ہو گیا۔ تو طالبعلم نے کہا بی بی اب گھر چلی جاؤ۔ آذان کا وقت ہونے والاہے۔ لوگ کہیں ہمیں دیکھ نہ لیں۔ لڑکی نے کہا۔ میں تب جاؤں گی کہ آپ پہلے یہ بتلائیں کہ آپ نے اپنی انگلیوں کو کیوں جلا دیا۔ طالبعلم نے بتلایا کہ شیطان ہرجگہ ہوتا ہے۔ شیطان جب مجھے گناہ کا خیال دل میں ڈالتا تو میں انگلی موم بتی کے اوپر رکھتا اور اپنے آپ کو کہتا کہ تو اس معمولی آگ کو برداشت نہیں کر سکتا ہے۔ اگر گناہ کر لیا تو آخرت کی آگ ا س سے کہیں زیادہ گرم ہو گی۔ تو اس طرح بار بار شیطان غلط خیال دل میں ڈالتا اور یوں میں نے ساری انگلیاں جلادیں۔
اسکے بعد لڑکی اپنے گھر پہنچ گئی۔ چند دن کے بعد لڑکی کے لئے ایک اونچے خاندان سے رشتہ آیا۔ لڑکی نے انکار کیا اور اپنے والدین سے کہا کہ میں نے اس طالبعلم کے ساتھ شادی کرنی ہے .جو فلاں مسجد میں رہتا ہے۔ پھر پوری بات بتلادی اور لڑکی نے کہا کہ ا س طالبعلم کے دل میں خوف خدا ہے اور نیک لڑکا ہے آخر اسکے ماں باپ راضی ہو گئے۔ اور اسی طالبعلم کے ساتھ اسکی شادی ہو گئی۔ لڑکی والوں نے اس کے لئے مکا ن بھی بنوایا۔
( آداب المتعلمین صفحہ ۲۳)
(فائدہ ) اﷲ پاک کا وعدہ ہے ومن تیق اﷲ یجعل لہ مخرجا کہ جو بندہ اﷲ پاک سے ڈر ے گا اﷲ پاک اسکی کامیابی کیلئے راستے نکالیں گے اور اس کو وہاں سے رزق دیں گے جو اس کے و ہم و گمان میں بھی نہ ہو گا۔ دیکھا تقوی کی برکت سے شادی بھی مل گئی اور مکا ن بھی۔
ناز کیا اس پہ کہ بدلا ہے زمانے نے تجھے
مرد وہ ہے جو زمانے کو بدل دیتا ہے۔

ان اولوہابیۃ قوم لا یعقلون

عقل ہوتی تو خدا سے نہ لڑائی لیتے 

یہ گھٹائیں اسے منظور بڑھانا تیراآآ

فیس بُک پر ہمارا پیج لائک کریں
 

کچھ لوگ فیس پر پر ہمارے سنی بھائیوں کو بہکا رہے ہیں ان سے بچنے کے لئے ہمارا پیج لائک کریں

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

  • s-facebook

اللہ پاک ہم سب کو ان نجدیوں کے فتنے سے محفوظ رکھے (امین)
 
یہ وہابی نجدی اللہ اور اس کے رسول عزوجل و صلی اللہ علیہ وسلم اور اولیاء امت کے گستاخ ہیں اور ان کا ناجی گروہ سے کوئی تعلق نہیں

bottom of page