top of page

 

 

 

 

 

 

میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے معجزات
خطیب بغدادی نے اپنی سند کے ساتھ یہ حدیث روایت کی ہے کہ
حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی والدہ ماجدہ حضرت بی بی آمنہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ
جب حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم پیدا ہوئے....... تو میں نے دیکھا کہ ایک بہت بڑی بدلی آئی....... جس میں روشنی کے ساتھ گھوڑوں کے ہنہنانے اور پرندوں کے اُڑنے کی آواز تھی....... اور کچھ انسانوں کی بولیاں بھی سنائی دیتی تھیں....... پھر ایک دم حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم میرے سامنے سے غیب ہو گئے .......اور میں نے سنا کہ 
-------------------------------------------
ایک اعلان کرنے والا اعلان کر رہا ہے کہ
محمد (صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم) کو مشرق و مغرب میں گشت کراؤ....... اور ان کو سمندروں کی بھی سیر کراؤ....... تا کہ تمام کائنات کو ان کا نام، ان کاحلیہ، ان کی صفت معلوم ہو جائے....... اور ان کو تمام جاندار مخلوق یعنی جن و انس، ملائکہ اورچرندوں و پرندوں کے سامنے پیش کرو.
------------------------------------------
اور انہیں حضرت آدم علیہ السلام کی صورت.......، حضرت شیث علیہ السلام کی معرفت.......،حضرت نوح علیہ السلام کی شجاعت.......، حضرت ابراہیم علیہ السلام کی خلت.......، حضرت اسمٰعیل علیہ السلام کی زبان.......، حضرت اسحق علیہ السلام کی رضا.......،حضرت صالح علیہ السلام کی فصاحت.......، حضرت لوط علیہ السلام کی حکمت.......،حضرت یعقوب علیہ السلام کی بشارت.......، حضرت موسیٰ علیہ السلام کی شدت.......، حضرت ایوب علیہ السلام کا صبر.......، حضرت یونس علیہ السلام کی طاعت.......، حضرت یوشع علیہ السلام کا 
جہاد.......،حضرت داؤدعلیہ السلام کی آواز.......، حضرت دانیال علیہ السلام کی محبت.......،حضرت الیاس علیہ السلام کا وقار.......، حضرت یحیی علیہ السلام کی عصمت.......، حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا زہد عطا کرکے ان کو تمام پیغمبروں کے کمالات اور اخلاق حسنہ سے مزین کر دو۔
اس کے بعد وہ بادل چھٹ گیا۔
-----------------------------------------
پھر میں نے دیکھا کہ
آپ ریشم کے سبز کپڑے میں لپٹے ہوئے ہیں اور اس کپڑے سے پانی ٹپک رہا ہے اور کوئی منادی اعلان کر رہا ہے کہ 
-----------------------------------------
واہ وا! کیا خوب محمد (صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم) کو تمام دنیا پر قبضہ دے دیا گیا....... اور کائناتِ عالم کی کوئی چیز باقی نہ رہی جو ان کے قبضۂ اقتدار و غلبۂ اطاعت میں نہ ہو....... اب میں نے چہرهٔ انورکو دیکھا تو چودھویں کے چاند کی طرح چمک رہا تھا....... اور بدن سے پاکیزہ مشک کی خوشبو آ رہی تھی پھر تین شخص نظر آئے.......، ایک کے ہاتھ میں چاندی کا لوٹا.......، دوسرے کے ہاتھ میں سبز زمرد کا طشت.......، تیسرے کے ہاتھ میں ایک چمک دار انگوٹھی تھی....... انگوٹھی کو سات مرتبہ دھو کر اس نے حضور(صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم) کے دونوں شانوں کے درمیان مہر نبوت لگا دی.......، پھر حضور (صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم) کو ریشمی کپڑے میں لپیٹ کر اٹھایااور ایک لمحہ کے بعد مجھے سپرد کر دیا۔
=================================
(زرقانی علی المواہب ج1 ص113 تا ص115)

 

 

میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات

ان اولوہابیۃ قوم لا یعقلون

عقل ہوتی تو خدا سے نہ لڑائی لیتے 

یہ گھٹائیں اسے منظور بڑھانا تیراآآ

فیس بُک پر ہمارا پیج لائک کریں
 

کچھ لوگ فیس پر پر ہمارے سنی بھائیوں کو بہکا رہے ہیں ان سے بچنے کے لئے ہمارا پیج لائک کریں

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

  • s-facebook

اللہ پاک ہم سب کو ان نجدیوں کے فتنے سے محفوظ رکھے (امین)
 
یہ وہابی نجدی اللہ اور اس کے رسول عزوجل و صلی اللہ علیہ وسلم اور اولیاء امت کے گستاخ ہیں اور ان کا ناجی گروہ سے کوئی تعلق نہیں

bottom of page