top of page

حصہ دو از دہم​

 

 

سوال نمبر348

نماز میں عورتوں کا ہاتھ سینے پر باندھنا اجماع امت سے ثابت ہے (الفقہ علی مزاھب اربعہ) اور مرد کا ناف سے نیچے ہاتھ باندھنا حدیث علی رضی اللہ عنہ کے مطابق سنت ہے (مسند احمد)

(الف)

اب لامزھب کوئی ایک آیت یا حدیث صحیح صریح پیش کریں کہ عورت و مرد کی نماز میں کوئی فرق نہیں۔

(ب)

کوئی لامزھب ناف کے علاوہ کسی جگہ ہاتھ باندھنے کی حدیث میں سنت کا لفظ دکھادے۔

سوال نمبر349

دعاء قنوت سے پہلے رفع یدین کرنا حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے ثابت ہے (جز رفع یدین) اور ابراہیم نخعی کا فتوٰی ہے(طحاوی) اور عہد صحابہ ،طابعین اور تبع تابعین میں کسی نے اس پر انکار نہیں کیا تو گویا اجماع ہے اور نسائی شریف میں حدیث ہے کہ نماز میں حالت قیام میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہاتھ باندھا کرتے تھے قنوت بھی حالت قیام میں ہے اس لئے اس حدیث کے موافق حنفی ہاتھ باندھتے ہیں۔

(الف)

اب اس لامزھب گروہ میں اگر جراءت ہے تو قرآن و حدیث سے قنوت سے پہلے رفع یدین کا منع ہونا ثابت کردے۔

(ب)

اب کوئی لامزھب رکوع کے بعد دعا کی طرح ہاتھ اٹھا کر قنوت پڑھنا اور منہ پر ہاتھ پھیر کر سجدہ میں جانا کسی آیت یا حدیث سے ثابت کردے۔

سوال نمبر350

جس طرح قرآن پاک میں فاقرؤا ما تیسر من القرآن۔ کا حکم ہے اب سات قراءتوں میں سے جس ایک قراءت پر بھی ساری عمر کوئی قرآن کی تلاوت کرے وہ اسی آیت پر عمل ہے، اسی طرح عامی کو حکم ہے، فاسئلوا اھل الذکر ان کنتم لاتعلمون ۔اب وہ ائمہ اربعہ میں سے جس کی بھی تقلید کرے گا وہ قرآن کی اسی آیت پر عمل ہے، اسی پر اجماع ہے۔

(الف)

اب لامزھب علماء بتائیں کہ ساری عمر ایک ہی قراءت پر قرآن پڑھنا کفر و شرک ہے یا حرام، قرآن و حدیث سے ثابت کریں۔

(ب)

عامی پر مجتہد کی تقلید شخصی کا کفر و شرک یا حرام ہونا کسی ایک آیت یا ایک ہی حدیث صحیح صریح غیر معارض سے ثابت کرو۔

سوال نمبر351

تقلید ایک اصطلاحی لفظ ہے ۔صرف و نحو،اصول حدیث،اصول تفسیر،اصول فقہ کی جتنی بھی اصطلاحیں ہیں۔ ان میں سے کوئی بھی ان خاص معنوں میں قرآن و حدیث میں استعمال نہیں ہوئیں۔ ہاں ان کا استعمال اجماع سے ثابت ہے۔

(الف)

لامزھبوں سے گزارش ہے کہ قرآن یا حدیث صحیح صریح غیر معارض سے اپنے فرقہ کا نام "اہل حدیث " دکھائیں یا یہ نام چھوڑ دیں۔

(ب)

قرآن و حدیث سے انسان کے لئے لفظ تقلید کا منع ہونا ثابت کیجئے ورنہ اپنی طرف سے منع کرکے بے دین نہ بنیں ۔

(ج)

لامزھب اصول حدیث کے تمام اصطلاحی الفاظ قرآن و حدیث سے دکھائیں ورنہ تمام اصول حدیث کو چھوڑ دے۔

سوال نمبر352

عورت کو سمٹ کر سجدہ کرنے کا حکم ہے اور یہ حدیث شریف میں ہے دیکھئیے مسند امام اعظم رحمہ اللہ،مراسیل ابوداؤد،بیہقی،ابن ابی شیبۃ۔ لگتا ہے لامزھب ٹولا ان احادیث کا بھی منکر ہے؟

اب لامزھب ٹولے کو چاھئیے کہ وہ صرف ایک آیت یا ایک حدیث صحیح صریح پیش کریں کہ مرد و عورت کی نماز میں کوئی فرق نہیں خصوصا سجدہ کے بارے میں۔

سوال نمبر353

مسئلہ یہ ہے کہ جب تک نفاس کا خون جاری نہ ہو یا پیدائش نہ ہو جائے نماز فرض ہے،یہ مسئلہ حدیث کا ہے۔ اب لامزھب ایک آیت یا حدیث پیش کرے کہ نفاس کا خون آنے سے قبل ہی نماز کی فرضیت ساقط ہوجاتی ہے۔

سوال نمبر354

حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ گاؤں میں جمعہ فرض نہیں۔(عبدالرزاق ابن ابی شیبہ)

اب لامزھب فرقہ جماعت اہل حدیث والے ایک آیت یا ایک حدیث صحیح صریح غیر معارض پیش کریں کہ فلاں گاؤں میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم سے جمعہ جاری ہوا تھا۔

سوال نمبر355

امام صاحب رحمہ اللہ کو پانچ لاکھ احادیث یاد تھیں (کتاب الوصیۃ) احکام کی چالیس ہزار احادیث آپ رحمہ اللہ کو یاد تھیں۔ ذیل الجواہر ص474،(ان میں سے چار ہزار متون آپ رحمہ اللہ کو یاد رھے۔مناقب موافق)

اب غیر مقلدین اپنے کسی علامہ ا اتنا حافظ ہونا ثابت فرمائیں؟

سوال نمبر356

کتاب و سنت میں عامی و مجتہد کی طرف رجوع کرنے کا حکم موجود ہے مگر سوائے ائمہ اربعہ کے کسی کا مزھب مکمل مدون ہی نہیں ہوسکا،اسلئے عامی کے لئے ان چار کے سوا کسی اور مجتہد کی طرف تمام مسائل میں رجوع ممکن ہی نہیں ۔ اسی پر تمام اہل سنت والجماعت کا اجماع ہے، یہ اللہ کا امر تکوینی ہے۔الحمدللہ

(الف)

غیر مقلدین بتائیں کہ سات قراءتیں جو متواتر ہیں ان سات قاریوں کے نام بنام حکم کس حدیث میں ہے کہ ان کی قراءت پر قرآن پڑھنا؟

(ب)

غیر مقلدین یہ بھی بتائیں کہ صحاح ستہ سے پہلے اسلام مکمل تھا یا نہیں؟کیا حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ان اماموں کا نام لے کر حکم دیا تھا کہ ان کی کتابوں کو صحاح ستہ کہنا ؟ اور ان کو چھوڑنے والا اسلام کو چھوڑ جانے والا ہوگا،یہ حدیث لاؤ ورنہ دجل و فریب سے باز آجاؤ۔

 

ان اولوہابیۃ قوم لا یعقلون

عقل ہوتی تو خدا سے نہ لڑائی لیتے 

یہ گھٹائیں اسے منظور بڑھانا تیراآآ

فیس بُک پر ہمارا پیج لائک کریں
 

کچھ لوگ فیس پر پر ہمارے سنی بھائیوں کو بہکا رہے ہیں ان سے بچنے کے لئے ہمارا پیج لائک کریں

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

  • s-facebook

اللہ پاک ہم سب کو ان نجدیوں کے فتنے سے محفوظ رکھے (امین)
 
یہ وہابی نجدی اللہ اور اس کے رسول عزوجل و صلی اللہ علیہ وسلم اور اولیاء امت کے گستاخ ہیں اور ان کا ناجی گروہ سے کوئی تعلق نہیں

bottom of page