
اسلام میں پہلا مہینہ محرم الحرام ہے اور محرم کو محرم اس لئے کہا جاتا ہے کہ اس ماہ میں جنگ و قتال حرام ہے یہ اللہ تعالی کا مہینہ ہے اور اس مہینہ عاشورہ کا دن بہت معظم ہے یعنی دسویں محرم کا دن اس میں مندرجہ ذیک مشہور واقعات رونما ہوئے
1:فرعون اور اس کا لشکر غرق ہوا
2:سیدنا آدم علیہ السلام کی توبہ قبول ہوئی
3:سیدنا یونس علیہ السلام کی قوم کی توبہ قبول ہوئی
4:سیدنا نوح علیہ السلام کشتی سے صحیح سلامت اترے اور شکرانے کے طور پر روزہ رکھا اور دوسروں کو بھی حکم دیا
5:بنی اسرائیل کے لئے دریا پھاڑا گیا
6:سیدنا حضرت خلیل علیہ السلام پیدا ہوئے
7:حضرت سیدنا عیسٰی علیہ السلام پیدا ہوئے
8:سیدنا یوسف علیہ السلام قید سے نکلے
9:سیدنا یونس علیہ السلام مچھلی کے پیٹ سے باہر نکلے
10:سیدنا موسٰی علیہ السلام پیدا ہوئے
11: سیدناابراھیم علیہ السلام پر نار نمرود گلزار ہوئی
12:حضرت ایوب علیہ السلام نے مرض سے شفا پائی
13:حضرت یعقوب علیہ السلام کی بینائی واپس آئی
14: سیدنا یوسف علیہ السلام کنویں سے نکلے
15:سیدنا سلیمان علیہ السلام کو بادشاہی ملی
16: سیدنا موسی علیہ السلام جادو گروں پر غالب آئے
17:سیدنا امام حسین علیہ السلام مرتبہ شہادت پر فائز ہوئے
18:قیامت اسی دن آئے گی
19:رب العالمین نے عرش پر اپنی شان کے مطابق استوا فرمایا
20:پہلی بارش آسمانوں سے نازل ہوئی
21:پہلی رحمت نازل ہوئی
22:اللہ تعالی نے کرسی کو پیدا کیا
23:قلم کو پیدا کیا
24:آسمانوں کو پیدا کیا
25:سیدنا ادریس علیہ السلام کو جنت کی طرف اٹھایا گیا
26:پہاڑوں کو پیدا کیا
27:سمندروں کو پیدا کیا
28:عاشورہ کے دن اصحاب کہف کروٹیں بدلتے ہیں