خود کو مارنا پڑتا ہے پھر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
- Waheed Ahmed
- Dec 30, 2014
- 2 min read
خود کو مارنا پڑتا ہے پھر جا کر یہ سٹار لگتے ہیں.
گزشتہ عید کے موقع پر ایک بہت پرانے دوست سےملاقات ہوئی۔ موصوف پاکستان ملٹری میں جاب کرتے ہیں۔ محبت اور اصرار کے ساتھ مجھے اپنے گھر لے گۓ۔ میں انکے گیسٹ روم میں کھڑا اپنے دوست کی دیواروں پر لگی یونیفارم والی تصاویر دیکھ رہا تھا ۔ موصوف اپنی ہر تصویر کے بارے مجھے بریف کر رہے تھے پھر ایک تصویرکی جانب اشارہ کر کے بتانے لگے، ابھی چھ ماہ قبل میرا پروموشن ہوا تو یہ تب بنوائی تھی۔ بڑے پرمسرت لہجے میں فرمانے لگے، شولڈر پرسٹار ایسے نہیں لگتے میں نے سوالیہ نظروں سے انکی جانب مڑ کر دیکھا تو کہنے لگے.بڑے رگڑے کھانے پڑتے ہیں۔ آزمائشوں سے گزرنا پڑتا ہے ،قربانیاں دینی پڑتی ہیں۔ میری توجہ کو محسوس کرتے ہوۓ کہنے لگے۔ فوج کی جاب کرنے کے لیے اپنے آپکو مارنا پڑتا ہے. تب جاکرسٹار لگتے ہیں. ہرمسلمان میرے پاک نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کا سپاہی ہے اور ھرسپاہی کو میرے کریم اللہ نے تقوی جیسا بڑا نفیس یونیفارم ،اخلاق حسنہ جیسی خوبصورت پیٹی، صبر شکر اورنماز جیسا بےخطا اسلحہ، رزق حلال کے نام پرلذيذ اور لاجواب راشن، قرآن کریم کی صورت میں ماضی، حال اور مستقبل کی جانچ پڑتال کرنیوالا لاثانی راڈار اورسیرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم جیسی جنرل کمانڈ سے نوازا ہے. بس اللہ کے لیے رگڑے برداشت کرنا سیکھ لو. نفس. انسان اور شیطان سےجب تمھاری آزمائش کی جاۓ تو اس پرپورا اترو. پھر اپنی چاھتوں ،خواہشوں اورخوابوں کی قربانی بھی دےڈالنا اوراپنےپاک نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے احکام پر اپنا آپ ماردینا. رب محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی قسم پھر میراکریم اللہ آپ کو ایسےسٹار لگاۓ گا جن کی چمک دمک کئی ہزار برس کی مسافت سے نظر آۓگی. میرے دوستو! دنیاکےسٹار ریٹائرڈ ہوتے ہی اتار لیےجاتےہیں ۔رب کریم کے لگاۓ سٹار کون اتار سکتا ہے ؟ سچ کہاتھامیرے دوست نے کہ یہ سٹار ایسے نہیں لگتے ۔ بڑے رگڑے کھانے پڑتے ہیں ۔ بڑی آزمائشوں سےگزرنا پڑتا ھے۔ بڑی قربانیاں دینی پڑتی ہیں۔ بس یوں سمجھو! کہ خود کو مارنا پڑتا ہے پھر جا کر یہ سٹار لگتے ہیں.

Recent Posts
See Allدیدہ ور اقبالؒ ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا (اقبال) واقعی چمن میں دیدہ ور بڑی...
" دسترخوان جھاڑنا بھی ایک فن ھے.. " حضرت مولانا سید اصغر حسین رحمتہ اللہ علیہ جو "حضرت میاں صاحب" کے نام سے مشہور تھے ' بڑے عجیب و غریب...
Comments