حکایات
- Waheed Ahmed
- Mar 8, 2015
- 1 min read
دو سبق آموز حكایات ـــــــــــــــ پہلی حکایت "ایک درویش کو ایک کُتے نے کاٹ لیا ۔ درد کے مارے درویش کے آنسو نکل آئے ۔" اس کی ننھی بیٹی پوچھنے لگی “بابا ۔ روتا کیوں ہے ؟” وہ بولا “کُتے نے کاٹا ہے”۔ بیٹی بولی “کُتا آپ سے بڑا تھا؟ درویش بولا "نہیں " پھر بیٹی بولی” تو آپ بھی اُس کو کاٹ لیتے”۔ درویش بولا! ”بیٹی ، میں انسان ہوں اسلئے کُتے کو نہیں کاٹ سکتا" آج کتنے انسان ہیں جو اپنے ہر عمل سے پہلے اُسے انسانیت کی کَسوَٹی پر پرکھتے ہیں ؟ ـــــــــــــــ دوسری حكايت _!! ایک درویش نے ایک کُتا پال رکھا تھا ۔ بادشاہ کا وہاں سے گذر ہوا تو از راہِ مذاق درویش سے پوچھا تم اچھے ہو یا تمہارا کُتا ؟ درویش نے کہا :"یہ کُتا میرا بڑا وفادار ہے ۔ اگر میں بھی اپنے مالک کا وفادار رہوں تو میں اس کُتے سے بہتر ہوں کہ میں انسان ہوں ورنہ یہ کُتا مجھ سے بہتر ہے-" آج کتنے لوگ ہیں جو اپنے خالق و مالک کے وفادار ہیں ؟ ـــــــــــــــ کونسی حکایت زیادہ پسند آئی ضرور بتائیے گا!
Recent Posts
See Allدیدہ ور اقبالؒ ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا (اقبال) واقعی چمن میں دیدہ ور بڑی...
" دسترخوان جھاڑنا بھی ایک فن ھے.. " حضرت مولانا سید اصغر حسین رحمتہ اللہ علیہ جو "حضرت میاں صاحب" کے نام سے مشہور تھے ' بڑے عجیب و غریب...
Comments